پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 9000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اس غیر معمولی اضافے کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبارکوعارضی طورپرروک دیاگیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 3647 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔