پاک بھارت کشیدگی پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے ملتوی ہونے والے میچز کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتوی ہونے والے آٹھ میچز 17 سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سےحتمی اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔
یاد رہے کہ 8 مئی کو صبح راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی حدود میں بھارت کی جانب سے بھیجا گیا ایک ڈرون گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے بعد پی ایس ایل 10 کا راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلنے جانے والا میچ سمیت لیگ کے باقی تمام میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ابتدائی طو پر باقی 8 میچز دبئی میں منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا مگر پھر پی سی بی نے صورتحال اور حکومتی مشورے پر ٹورنامنٹ کو غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی کردیا تاہم بھارت کے ساتھ سیز فائر ہونے کے بعد صورتحال میں بہتری پر اب پی ایس ایل کے باقی میچز دوبارہ پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔