Skip to content
سیز فائر کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا رابطہ
Home - دنیا - سیز فائر کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا رابطہ
پاکستان اور بھارت کے سیز فائر کے بعد پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر گفتگو ہوئی ہے جس میں سیز فائر پر عمل درآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ کی ثالثی اور دوست ممالک کی معاونت سے ہونے والی جنگ بندی کے تحت یہ طے پایا ہے کہ پاکستان اور بھارت کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں مسئلہ کشمیر، پانی کی تقسیم اور دہشتگردی کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔