پاکستان پر قرضوں کا بوجھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان پر قرضوں کا بوجھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان  پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 89 ہزار 834 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی  دستاویزات کے مطابق مارچ 2025 تک پاکستان پر کل قرضے اور واجبات کا حجم 89 ہزار 834 ارب روپے ہوگیا ہے۔

ایک سال کے دوران ان قرضوں اور واجبات میں 8 ہزار 384 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ، یعنی جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک، 4 ہزار 377 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مارچ 2025 تک پاکستان پر مقامی قرضہ 51 ہزار 518 ارب روپے رہا جبکہ غیر ملکی قرضے اور واجبات 36 ہزار 509 ارب روپے کی سطح پر موجود ہیں۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ مارچ 2024 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 81 ہزار 450 ارب روپے تھا، جو جون 2024 تک بڑھ کر 85 ہزار 457 ارب روپے تک جا پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے اگلی قسط کی منظوری دے دی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *