بھارتی میڈیا باز نہ آیا، جنگ بندی کے باوجود پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری

بھارتی میڈیا باز نہ آیا، جنگ بندی کے باوجود پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود بھارتی میڈیا اپنی جارحیت پسند رپورٹنگ  اور من گھڑت الزامات عائد کرنے سے باز نہیں آیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اور  پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی  من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق  پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی  اور پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے،

سیکورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *