طلبہ اور طالبات کیلئے خوش خبری، قومی اسمبلی میں یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم سے متعلق قانون منظورکر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو قوانین کی منظوری دی گئی، جن میں سے پہلا یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم کا پچیس فیصد کوٹہ مستحق طلبا و طالبات کے لئے رکھنے کا قانون منظور کیا گیا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں گھر کی ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2024 اور بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024 کی منظوری بھی دی گئی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کی جانب سے ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل میں مستحق اور قابل طلبا و طالبات کیلئے پچیس فیصد مفت تعلیم کا کوٹہ شامل کرنے کی ترمیم منظور کر لی گئی۔