پاکستان زندہ باد: پاکستان کے سب سےز یادہ دیکھے جانیوالے صحافی منصور علی کے 7 کروڑ زائد

پاکستان زندہ باد: پاکستان کے سب سےز یادہ  دیکھے جانیوالے صحافی منصور علی کے 7 کروڑ زائد

پاکستان زندہ باد کا بیانیہ عام کرنے والے صحافی منصور علی خان کے دیکھنے اور سننے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور  گزشتہ اٹھارہ دنوں میں  سات کروڑ سے زائد لوگوں نے منصور علی خان کی ویڈیوز کو دیکھا اور پسند کیا۔  

پاک بھارت کشیدگی کےدوران پاکستانیوں نے مستند اور بروقت معلومات اور تجزیات کے لئے منصور علی خان کے یوٹیوب چینل کو دیکھنے کو اپنی ترجیح بنایا۔  23 اپریل سے لیکر 11 مئی کی رات تک سات کروڑ 23 لاکھ  لوگوں نے منصور علی خان کی ویڈیوز کو دیکھا اور ان کی مستند خبروں اور تجزیات سے مستفید ہوئے۔

یاد رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد سے منصور علی خان نے پاکستان زندہ باد کے نام سے ویڈیوز سیریز کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے یوٹیوب چینلز اور ویڈیوز کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوتا گیا۔

منصور علی خان کے یوٹیوب چینل  کا شمار دنیابھر میں پاکستان سے متعلق معلومات اور مستند خبروں کےلئے سب سے ذیادہ دیکھے جانے والے یوٹیوب چینلز میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بیانیہ سب سے آگے، یوٹیوب پر منصور علی خان ، عمران ریاض سمیت سب پہ بازی لے گئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *