باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب خان کے گھر کے باہر بم دھماکہ

باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب خان کے گھر کے باہر بم دھماکہ

باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب خان کے گھر کے باہر بم دھماکہ تاہم دھماکے میں کسی جانی نقصان نہیں اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب خان کے گھر کے باہر بم دھماکہ تاہم دھماکے میں کسی جانی نقصان نہیں اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ابتداعی معلومات کے مطابق دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مبارک زیب خان نے اس واقعے پر اپنے فیس بک بیان میں کہا، “میرے گھر کے مین گیٹ کو بم سے اڑایا گیا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ ان بزدلانہ کارروائیوں سے میرے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔ میں اپنے شہید بھائی کے ویژن کو جاری رکھوں گا، ان شاء اللہ۔

تاحال کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *