گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ہندوستانی رافیل جہاز کا ماڈل نظرِ آتش کر دیا

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ہندوستانی رافیل جہاز کا ماڈل نظرِ آتش کر دیا

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ تقریب میں سب کے سامنے ہندوستانی رافیل جہاز کے ماڈل کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں پاکستا ن کی بھارتی جارحیت کے خلاف فتح پر گورنر ہاؤس سندھ میں آج یوم تشکر منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یوم تشکر کی تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارتی فائٹر جیٹ رافیل کے ماڈل کو نظر آتش کیا۔

مزید پڑھیں: باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب خان کے گھر کے باہر بم دھماکہ

یومِ تشکر کے حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یوم تشکر میں ملی نغموں اور آتشبازی سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آپریشن ’بنیان المرصوص‘ کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *