سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہوا، صدر عالمی بینک اجے بنگا

سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہوا، صدر عالمی بینک اجے بنگا

عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں ہوا تاہم دونوں ممالک اتفاق رائے سے نیا معاہدہ کر سکتے ہیں، عالمی بینک کا سندھ طاس معاہدے میں کردار محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، خواجہ آصف

بدھ کو عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی جانب سے جاری ایک بیان پاکستان اور بھارت کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے ’سندھ طاس‘ معاہدے کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار محدود ہے۔

انہوں نے وضاحت کی سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں بلکہ ایک سہولت کار کے طور پر ہے، سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں ہوا ہے کیونکہ سندھ طاس میں معطلی کی کوئی شک موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی پر ورلڈ بینک سے ریلیف مل جائے گا: سابق ایڈیشنل کمشنر سندھ طاس معاہدہ

انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے حوالے سے کوئی نیا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ باہمی اتفاق رائے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے، معاہدے کو ختم کر کے نئے معاہدے پر کام کیا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *