سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، خواجہ آصف

سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، خواجہ آصف

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات اور جارحیت کا سامنا کرنے کے باوجود زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔

ایک نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکمل تعاون اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت نے مذاکرات کے بجائے محاذ آرائی کو ترجیح دی، جس کا پاکستان نے صبر و تحمل کے ساتھ منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ردعمل جذباتی اقدامات کے بجائے تحمل اور سوچ سمجھ کر فیصلہ سازی پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا متوازن نقطہ نظر علاقائی استحکام اور ذمہ دارانہ ریاست سازی کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی شقوں کو معطل کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں ایسی معطلی کی کوئی شق ہے نہ اجازت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معطلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، معاہدہ اس کی اجازت نہیں دیتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فضائیہ نے ایک بار پھر بے مثال کارکردگی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی میڈیا نے حالیہ کشیدگی کے دوران اس کی برتری اور پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے مذاکرات میں سندھ طاس معاہدہ، دہشتگردی اور تنازع  کشمیر جیسے اہم معاملات شامل ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقائی منظر نامہ، فوجی اور سفارتی طور پر تبدیل ہو رہا ہے، اور امید ظاہر کی کہ یہ تبدیلی پاکستان کے حق میں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ایک بہتر مستقبل موجود ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *