ملکِ شام کے معروف مذہبی اسکار ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسن الجیلانی نے بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے اُمت مسلمہ کو آپس میں اتحاد و یگانگت کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی مانند رہنے کی تلقین کی ہے۔
ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے افواج پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت آپ (پاک افواج) کی بہادری اور پاکستان کے دفاع کے قصے دنیا میں گونج رہے ہیں، ہماری مسلح افواج ہماری شان ہیں اور ہمارے لشکر ہماری قوت ہیں، ہماری قوم ہماری ہیبت ہے، ان دشمنوں پر بھیجو اپنے میزائل ابابیل، اپنے ٹینکوں کو تیار، پرچم بلند اور اپنی صفوں میں متحد رہو۔
ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے مسلمانوں کو تلقین اور خصوصاً افواج پاکستان سے کہا کہ ’آپ کی بنیاد سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اپنی صفوں میں اتحاد ہی ہے‘۔
انہوں نے بھی قرآن کریم کی آیت پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ ’جیسا کہ اللہ تعالیٰ سورۃ الصف کی آیت 4 میں فرماتا ہے، ’بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں‘۔
ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے مزید کہا کہ آپ کا جہاد مقدس ہے، اپنے سروں کو بلند رکھتے ہوئے خالد بن ولیدکو یاد رکھو، یہ 2 ملکوں کی نہیں بلکہ 2 عقیدوں یعنی ایمان و کفر کی جنگ تھی، آپ اپنی امت کے مستقبل کے لیے ایک صف میں کھڑے ہو جائیں۔
ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے افواج پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا عالم اسلام آپ کی طرف دیکھ رہا ہے، اس جہاد میں رسول خدا، تمام فرشتے اور انبیا یقیناً آپ کے ساتھ ہیں، افواج پاکستان کے سپاہ سالار اور ہر بہادر سپاہی کے لیے ہماری طرف سے خوشبودار سلام، آپ نے وہ کام کر دکھایا ہے کہ تاریخ آپ کے نام سے بھری رہے گی۔
ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے کہا کہ آپ کو فتح مبارک ہو اللہ پاک نے پاکستان کو محفوظ رکھا اور بلندی عطا فرمائی، اب تیار رہو ہنود کے بعد اب یہود کی باری آنے والی ہے، اللہ اکبر ، اللہ پاک آپ کی مدد کرے گا۔آپ کے لشکر کا سپاہی اور دفاع کرنے والا صوفیائے کرام کی جماعت کا قائد، ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی آپ کے ساتھ ہے۔