مودی کا گیم ختم ہوگیا، وہ بڑھکیں مارکر اپنی سیاسی ساکھ نہیں بچا سکتا، وزیر دفاع

مودی کا گیم ختم ہوگیا، وہ بڑھکیں مارکر اپنی سیاسی ساکھ نہیں بچا سکتا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پانسہ پلٹ چکا، مودی کا گیم ختم ہوگیا، مودی بڑھکیں مارکر اپنی سیاسی ساکھ نہیں بچا سکتا، یہ سائبر وار فیئر تاریخ کی پہلی لڑائی ہے، بھارت کی جانب سے کوئی بھی صورتحال پیدا ہوئی تو کاری ضرب لگائیں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجیوں نے بھارتیوں کے ’پھٹے چک دیے‘، اس جنگ سے چینی ہارڈویئر کی بھی فتح ہوئی ہے، ہمارے بچوں کی ویلیو ایڈیشن سے بھی دنیا کو انگُشت بَہ دَنداں ہے، کل تک جو پاکستان کو سنجیدہ نہیں لے رہے تھے آج احترام کررہے ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کا سیاسی کیریئرختم ہوگیا، بندہ جب بوکھلایا ہوا ہوتا ہے تو جواری بھی ہوجاتا ہے،  بھارت کی جانب سے خدشہ لازمی رہے گا، اگر کوئی بھی صورتحال پیدا ہوتی ہے، مودی خود تو بھگتے گا، بھارت کو بھی کاری ضرب لگوائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ دراصل سائبر فرنٹ پر لڑی گئی ہے، چین بھی ہماری کارکردگی پر عش عش کراٹھا ہے، ہم نے پورے بھارت کو جام کردیا تھا، ہم نے بھارت کا سب کچھ بند کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر آصف زرداری کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، فوجی جوانوں، متاثرہ شہریوں کی عیادت

واضح رہے کہ 10 مئی کو پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ہوئی ۔

گزشتہ روز امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی امریکن سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا  کہ ممکن  ہے ہم پاکستان اور بھارت کو تھوڑا قریب بھی لے آئیں، پاکستان اور بھارت ایک ساتھ ڈنر کریں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے کامیابی سے پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کرایا، امید ہے دونوں ملک سیز فائر پر قائم رہیں گے، بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا ایک تاریخی معاہدہ کیا، دونوں ملکوں کی لڑائی میں لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *