پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے کہہ دیا ہے کہ ہم عدالتوں میں دروازہ کھٹکھٹانے آتے ہیں۔
شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہم دروازہ کھٹکھٹانے والوں میں سے نہیں، دروازہ توڑکر اندر آنے والوں میں سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جو شخص بھی ناانصافی کرے گا، عوام ان کے گھروں میں گھسیں گے ۔
انہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانے پر رکھ لیا۔