سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نےپاکستان کا بھارت کو جواب غزہ کا بدلہ قرار دیدیا

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نےپاکستان کا بھارت کو جواب غزہ کا بدلہ قرار دیدیا

جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارت کو جواب غزہ کا بدلہ چکایا ہے ۔

کوئٹہ میں فلسطین مارچ سےخطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ پر حملہ ہوا تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کی بھر پورحمایت کا اعلان کیا، انہوں نےپاکستان کی جانب سے بھارت کو جواب غزہ کا بدلہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز 18 مئی کو اگلی ملاقات کریں گے : وزیر خارجہ اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ عرب حکمراں ہوش کے ناخن لیں اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے گریز کریں، ہم نےاجتماعات نے امت کی آواز بن کر دنیا کو بتا دیا ہے کہ ہمارے سر کٹ جائیں گےلیکن جھکیں والے نہیں ہیں ۔

ان کا افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے ازلی دشمن بھارت کو موثر اوربھرپور جواب د یکرغزہ کا بدلہ لیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو مستقبل میں بھی بھار ت، اسرائیل گٹھ جوڑ سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔

مسلم حکمران ہمت کریں تو اسرائیل کی قوت کو ختم کرسکتے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے دعویٰ کیا کہ ہمارے حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے تھے لیکن ہم نے روز اول سے اسرائیل کی مخالفت کی، جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان بھر میں اپنا موقف منوایا۔

یہ بھی پڑھیں:یوم تشکر، اسلام آباد میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائیگی

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگا دیا گیا، مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا اس نے طاقت کے زور پر تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کی اور اس کو منہ کی کھانی پڑی۔

انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان میں آج مکمل یکجہتی موجود ہے اور قوم کا فقید المثال اتحاد نظر آرہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *