سرمایہ کاروں کا معیشت کی بحالی پر اعتماد خوش آئند ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

سرمایہ کاروں کا معیشت کی بحالی پر اعتماد خوش آئند ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس سے اس کی نشاندہی ہو رہی ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین سکوک بانڈ کے اجراء کی تقریب کے دوران ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آج پاکستان کا پہلا ڈومیسٹک سکوک بانڈ متعارف کیا جا رہا ہے جس کے بعد مجموعی اسلامک قرضوں کا حجم 14فیصد بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان یوم تشکر جوش وجذبے کے ساتھ منا رہا ہے، سیز فائر کے بعد اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر بھی سستا

واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں کے ساتھ کی جانے والی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، گلوبل انویسٹرز توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان اپنے حالیہ پالیسی اقدامات کو جاری رکھے گا جس میں ٹیکسوں کو بڑھانے کی پالیسی، شعبہ توانائی میں اصلاحات، رائیٹ سائزنگ اور قومی اداروں میں پیشرفت شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ پر کام جاری ہے جس کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو رہی ہے اور اسٹیک ہولڈرز بجٹ تجاویز پیش کر رہے ہیں۔ ہمیں ملائیشیا کے ماڈل کو اپنانا ہوگا، پاکستان کے لیے ماحولیاتی تبدیلی ایک خطرہ بن چکی ہے، ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ پر کام جاری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *