معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے سر انجام دینے پر پاک افواج کی جانب سے خصوصی نغمہ ریلیز کیا گیا ہے، ’یلغار‘ نامی نغمے کے بول لہو گرما دینے والے ہیں۔
اس نغمے میں پاک فضائیہ کی کامیابی کو بھی سراہا گیا ہے، اس نغمے کے چند بول کچھ یوں ہیں۔
یلغار ہے یلغار ہے
باطل کے لیے یلغار ہے
تیار ہیں تیار ہیں
دشمن کے لیے تیار ہیں
یہ امت مسلم ہے تیار
اس ویڈیو میں پاک فوج کے جوانوں کے مشکل چیلنجز کاسامنا کرنے کے حیرت انگیز مناظر دکھائے گئے ہیں، اس کا مقصد پاکستان کی فوج اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے، ترانہ اتحاد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، سب کو یاد دلاتا ہے کہ مل کر، قوم کسی بھی رکاوٹ پر قابو پا سکتی ہے۔
“یلغار ہے” صرف ایک ترانہ نہیں ہے یہ طاقت، فخر اور حب الوطنی کا پیغام ہے۔
سوشل میڈیا پر لوگ اس ترانے کو فخر کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں اور اسے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں ، علاوہ ازیں عوام کی کثیر تعداد نے گلوکار اورنغمے کے پیچھے موجود پیغام کو سراہا ہے۔