پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے ازلی دشمن بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا:وزیراعلیٰ مریم نواز

پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے ازلی دشمن بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا:وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے ازلی دشمن بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، شاندار کامیابی اور فتح پراللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں یوم تشکر پر ایوان وزیر اعلیٰ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا ، جس میں چیف منسٹر مریم نواز نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر حکام شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے 6لاکھ کسانوں کیلئے گندم کی امدادی قیمت کے اجرا کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر قوم کو مبارکباد د ی اور کہا کہ آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ نڈر لیڈر شپ، دلیر افواج پاکستان اور متحد پاکستانی قوم کے غیر متزلزل اتحاد کی مرہون منت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نےپاکستان کا بھارت کو جواب غزہ کا بدلہ قرار دیدیا

انہوں نے مزید کہا کہ امن کے خواہاں ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا بھر پور اورمنہ توڑ جواب دیں گے۔

editor

Related Articles