پشاور: لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، ایم پی اے فضل الہٰی نے تین گرڈ اسٹیشنز کا کنٹرول سنبھال لیا

پشاور: لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، ایم پی اے فضل الہٰی  نے تین گرڈ اسٹیشنز کا کنٹرول سنبھال لیا

پشاور  میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران  رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے شہر کے تین اہم گرڈ اسٹیشنز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے رنگ روڈ ہزارخوانی، کوہاٹ روڈ اور سٹی گرڈ اسٹیشن پر اپنے کارکنان تعینات کر دیے ہیں۔

فضل الہٰی کے مطابق، ان کے حلقے میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جو کہ 12 سے 16 گھنٹے تک جاری رہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بار بار پیسکو حکام سے اس مسئلے پر بات کر چکے ہیں، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ جب حکام عوام کی سننے کو تیار نہیں، تو ایسے سخت اقدامات اٹھانا ضروری ہو جاتے ہیں۔ ان کا مقصد اپنے حلقے کو ریلیف دینا ہے، نہ کہ اداروں کے کام میں مداخلت۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں خطرناک ملزمان کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ کی موجودگی کا انکشاف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *