بجلی صارفین کے لئے اہم خبر، وزیر اعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں

بجلی صارفین کے لئے اہم خبر، وزیر اعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو صنعتی و گھریلو بجلی صارفین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت توانائی شعبے میں اصلاحات پر اجلاس ہوا، جس میں توانائی کی فراہمی میں سہولتیں بڑھانے اور قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ترسیل کے نظام میں بہتری لاتے ہوئے لائن لاسز میں نمایاں کمی لائی جائے۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینے کی ہدایت کی تاکہ توانائی کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بجلی کے صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں آسانی کے لیے ڈیجیٹل سہولتیں فراہم کی جائیں اور بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری، وزیراعظم کا اپنا گھر اسکیم کا آغاز، ملک بھر میں اطلاق کا اعلان، چیکس کی تقسیم

انہوں نے صنعتی ترقی کے لیے توانائی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ توانائی شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعت کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جائیں گی۔ اجلاس میں گھریلو صارفین اور صنعت کے لیے بجلی کی کھپت سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔

Related Articles