خوشخبری، وزیراعظم کا اپنا گھر اسکیم کا آغاز، ملک بھر میں اطلاق کا اعلان، چیکس کی تقسیم

خوشخبری، وزیراعظم کا اپنا گھر اسکیم کا آغاز، ملک بھر میں اطلاق کا اعلان، چیکس کی تقسیم

انہوں نے کہا کہ ریاست یا کسی بھی حکومت کیلئے عام آدمی کو چھت فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے عام آدمی کو چھت کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیح ہے گھر ہو تو اپنا اس حوالے سے یہ تقریب انتہائی یادگار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیل بحران شدت اختیار کر گیا، قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

 وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعظم اپنا گھر سکیم کے تحت 20 سال کیلئے قرض دیا جائے گا۔ اسکیم کے تحت پہلا ہدف 50 ہزار گھروں کے لیے قرض ہے اس اسکیم کے لیے 321 ارب روپے کی فنانسنگ مختص کی گئی ہے آئندہ 4 برس میں ہمارا ہدف 5 لاکھ گھروں کا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس اسکیم کا حجم 3.2 کھرب روپے کا ہے 10 مرلے کی زمین تک گھر بنایا جا سکے گا۔ اس سکیم کو کامیاب بنانے اور لوگوں کوقرضوں کی فراہمی کے عمل کا ماہانہ بنیادوں پر سکیم پر عملدرآمد کا خود جائزہ لوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی اکابرین اور نجی شعبے کی مشاورت سے سکیم کا اجراء کیا جا رہا ہے آج کی اس تقریب میں ڈرائیور غلام حسین کو بھی گھر بنانے کیلئے قرض ملا۔  لوگوں کی بڑی تعداد جو اپنے گھر سے محروم ہے انہں اپنا گھر بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے سکیم میں شامل بینکوں کو 14 اگست پر میڈل دیے جائیں گے۔ حکومت برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے مایہ ناز بر آمد کنندگان کو سفیر عمومی بنایا  2 سال کیلئے بلیو پاسپورٹ دیا۔

editor

Related Articles