جیمز ونس ٹی 20 کرکٹ میں 12000 رنز بنانے والے 9ویں کھلاڑی بن گئے

جیمز ونس ٹی 20 کرکٹ میں 12000 رنز بنانے والے 9ویں کھلاڑی بن گئے

کراچی کنگز کے انگلش بلے بازجیمز ونس نے پشاور زلمی کیخلاف 72 رنز کی شانداراننگز کھیل کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز سرانجام دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست د یکر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ، جیمز ونس نے 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹی 20 کرکٹ میں 12000 رنز بنانے والے نویں کھلاڑی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کی جارحانہ بیٹنگ بھی پشاور زلمی کو شکست سے نہ بچا سکی، کراچی کنگز کی شاندار فتح

میچ سے قبل جیمز ونس کو 12000 رنز بنانے کیلئے 59 رنز درکار تھے۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، کیرون پولارڈ، ڈیوڈ وارنر، روہت شرما، ویرات کوہلی، شعیب ملک، جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز شامل ہیں۔ کرس گیل نے 455 اننگز میں 14562 رنز بنائے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:یہ کھلاڑی پاکستانی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں، بابراعظم نے دو نام بتا دیے

الیکس ہیلز نے 13610 رنز بنانے کیلئے 490 اننگز کھیلیں، شعیب ملک نے 515 اننگز میں 13571 اور جیمز ونس نے 416 اننگز میں 12013 رنز بنائے ہیں۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں جیمز ونس نے کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر 162 رنز کی شاندار شراکت قائم کی ،ڈیوڈ وارنر 86 رنز کی اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *