سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات  اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 205 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے باعث مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتےہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 26 اپریل کو بھی سوات اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *