حکومت کا بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا منصوبہ تیار

حکومت کا بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا منصوبہ تیار

نئے مالی سال کے آغاز میں ہی بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا پلان تیار کرلیا گیا، حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں کرادیں۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام اضافی مالی بوجھ اٹھانے کےلیے تیار ہوجائیں کیونکہ حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں کرا دیں۔

دستاویز کے مطابق یکم جولائی2025سے بجلی ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ کی جائے گی، یکم جولائی2025اور 15فروری 2026کو گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ہوگی، یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل پر 5روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد ہوگی، صوبائی حکومتیں بھی بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گی۔

پلان کے تحت توانائی شعبے میں گردشی قرض کی ادائیگی کیلئے بینکس سے1252 ارب قرض لیاجائے گا، قرض کی ادائیگی کیلئے یہ رقم بجلی صارفین سے اگلے 6 سال میں وصول کی جائے گی، اس مقصد کیلئے 10 فیصد ڈیبٹ سروس سرچارج وصول کیا جائے گا، شارٹ فال کی صورت میں حکومت کو ڈیبٹ سروس چارج کی شرح میں اضافے کا اختیار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سرباز خان کا بڑا اعزاز ،  8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کر کے تاریخ رقم کردی

نئے بجٹ میں بجلی صارفین کیلئے سبسڈی کی رقم میں کمی کی جائے گی، 2031 تک گردشی قرض کی ادائیگی کو صفر کی سطح پر لایا جائے گا،  نیپرا سہہ ماہی بنیاد پر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ نوٹیفکیشن کا اجراء جاری رکھے گا، ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کا بھی بروقت اطلاق کیا جائے گا۔

بیس ٹیرف اور حقیقی ریونیو کی ضروریات کے درمیان فاصلے کو ختم کیا جائے گا، کمزور یا غریب صارفین پر بجلی ٹیرف کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، بجلی کے شعبے میں صرف ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق کابینہ کی منظوری سے نئے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کا جولائی میں اعلان کیا جائے گا، پہلی ششماہی میں توانائی کی لاگت میں کمی، ریکوری بہتر ہونے سے 450 ارب کا فائدہ ہوا،  توانائی شعبے میں قیمتوں میں کمی کیلئے کاسٹ ریکوری بہتر بنائی جائے گی، جون تک آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے 348 ارب کے بقایاجات کلیئر کیےجائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *