اسلام آباد: سینئر اینکر پرسن محمد مالک نے اپنے پروگرام ’’خبر وِد محمد مالک‘‘ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو ایک پیشکش دی گئی ہے جس کے تحت اگر وہ موجودہ نظام کو تسلیم کرتے ہوئے صرف آئندہ انتخابات پر بات کرنے پر آمادہ ہو جائیں تو عمران خان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو کہا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات شفاف ہوں گے، اور تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر انتخابی قواعد یعنی “رولز آف دی گیم” طے کریں۔
محمد مالک کے مطابق، بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد ملکی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی طرف سے حکومت کو شدید ردِعمل کا سامنا نہیں، جب کہ عدالتوں کی جانب سے فوجی عدالتوں سمیت بعض اہم فیصلے بھی حالات کی تبدیلی میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔