پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شاہین میزائل کے استعمال کا بھارتی الزام مسترد کر دیا

پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شاہین میزائل کے استعمال کا بھارتی الزام مسترد کر دیا

پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شاہین 3 بیلسٹک میزائل کے استعمال کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران پاکستان کی جانب سے شاہین 3 بیلسٹک میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں بعض حلقے بے بنیاد اور من گھڑت دعوے پھیلا رہے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارتی فوج کے سرکاری ایکس ہینڈل سے جاری ایک گمراہ کن ویڈیو کے بعد جھوٹے دعوے سامنے آئے جن میں شاہین میزائل کے استعمال کا تاثر دیا گیا، تاہم بھارتی فوج نے ویڈیو کو فوری طور پر ہٹا دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق افسوسناک امر یہ ہے کہ کچھ بھارتی ادارے اب بھی اس جھوٹ کو فروغ دے رہے ہیں، حالانکہ بھارتی فوج کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت یا تردید جاری نہیں کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے واضح کیا کہ اس قسم کی گمراہ کن مہم  بھارت کی جانب سے آپریشن “سندور” میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی منظم کوشش کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ناکامیاں دراصل پاکستان کی روایتی فوجی صلاحیتوں اور مؤثر عسکری حکمت عملی کا نتیجہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی ملک سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم نہیں کر سکتا، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی

پاکستان کی جانب سے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی تفصیل 12 مئی 2025 کو آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز میں درج ہے۔  پاک فوج نے جدید ترین اور دور مار “فتح” سیریز کے میزائل—فتح اول اور فتح دوم استعمال کئے۔مزید براں  فتح سیریز کے ساتھ، جدید گولہ بارود، دور مار خودکار قاتل ڈرونز، اور انتہائی درستگی سے نشانہ لگانے والی طویل فاصلے تک مار کرنے والی توپیں استعمال کی گئیں ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں عسکری ٹھکانوں کی تفصیل بھی اسی پریس ریلیز میں موجود ہے۔  غیر مصدقہ اور اشتعال انگیز مواد کا پھیلاؤ نہ صرف خطے میں استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ سرکاری اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب

Related Articles