اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ٹم سائفرٹ اور ڈیوڈ وارنر آئے۔ ٹم سائفرٹ 26 رنز بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ڈیوڈ وارنر 43 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ جیمز ونس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کے سامنے کوئی بھی کنگز کا بیٹر ٹھہر نہ سکا۔
کراچی کنگز کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

شاداب خان نے چار، سلمان ارشاد نے تین، عماد وسیم نے دو اور سلمان آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل پلے آف مرحلے کیلئے مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور ایلکس ہیلز بیٹنگ کے لئے آئے۔

صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز بنائے اور میر حمزہ نے انہیں عباس آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ ایلکس ہیلز نے 35 گیندوں پر 88 رنز بنائے ان کی اننگ میں آٹھ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، انہیں خوشدل شاہ نے بولڈ کیا۔

ڈاسن ایک رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، سلمان آغا سات رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان اور حیدر علی نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ شاداب خان 19 گیندوں پر 42 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے۔

مقررہ بیس اوورز میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، خوشدل شاہ اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *