صدر، وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد

صدر، وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد

صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ ما رشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے معرکہ حق میں قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنرل عاصم منیرکو اللہ تعالٰی نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں جنرل عاصم منیر کی دلیری، استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیلڈ ما رشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محنت سے یہ مقام حاصل کیا، معرکہ حق کی فتح ، فیلڈ ما رشل کے عہدے پرترقی جنرل عاصم منیر کا حق تھا۔

حکومت پاکستان کی جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ ما رشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دی اور ان  کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اس فیصلے سے پاک فوج کا مورال مزید بلند ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *