حکومت کا متحدہ عرب امارات کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

حکومت کا متحدہ عرب امارات کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

حکومت نے 30 جون تک متحدہ عرب امارات کے تین کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے یو اے ای  کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر کمرشل قرض کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔ نجی ٹی وی وزارت خزانہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لے گی۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا

اس قرض کا مقصد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق تیس جون تک آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.9 ارب تک پہنچانے کا ہدف دے رکھا ہے۔

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں شارجہ اسلامک بینک، ابوظہبی اسلامک بینک اور عجمان بینک سے ایک ارب ڈالر دینے کی درخواست کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *