پی ایس ایل کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کل مدمقابل ہوں گے۔
پی ایس ایل میں کل کوالیفائر ون میچ کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ا یٹرز کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہورمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔
میچ رات 8 بجے شروع ہو گا ، اسلام آباد یونائیٹڈ آل رائونڈر شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی، یونائیٹڈ میں اعظم خان، حیدرعلی،عماد وسیم، سلمان آغا اور نسیم شاہ جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔
کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کر رہیں اور حسن نواز، فہیم اشرف، دانش عزیز، شعیب ملک، ابرار احمد، محمد عامر، محمد وسیم اور عثمان طارق ٹیم کا حصہ ہیں۔ ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک چانس موجود ہو گا وہ ایلیمنیٹر میں جیتنے والی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی اور ان میں سے جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔