پانچویں اور آخری اسپیشل ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ پہلی، دوسری اور چوتھی ٹرینوں کے لیے بوگیاں ورکشاپس سے فراہم کی جائیں گی جبکہ تیسری اور پانچویں ٹرین میں موجودہ عید اسپیشل ٹرین ریکس استعمال کیے جائیں گے۔
اس اقدام کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا، ہجوم کو کم کرنا اور تعطیلات کے موسم کے دوران محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔