چین کی سانحہ خضدار کی مذمت، متاثرین سے یکجہتی کا اظہار

چین کی سانحہ خضدار  کی مذمت، متاثرین سے یکجہتی کا اظہار

چین نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔

 چینی سفارت خانے نے خضدار دھماکے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں چینی سفیر نے متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔

پاکستانی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ

سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں یہ سن کر انتہائی دکھ ہوا کہ آج بلوچستان میں ایک اسکول بس پر دہشت گرد حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی اور خضدار میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتا ہے۔ سفارت خانے نے چینی حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے گہرے دکھ اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *