پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کر دی

پاکستان اور چین  نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کر دی

پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں علاقائی امن، ترقی اور رابطہ کاری پر جامع تبادلہ خیال ہوا اور تینوں ممالک نے سفارتی روابط اور باہمی اعتماد بڑھانے پر زور دیا۔

عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پا کستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت عملی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں تینوں ممالک نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ آئندہ سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کا انعقاد کابل میں ہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *