عیدالاضحیٰ کب ہوگی اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے 27 مئی کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ وزارت مذہبی آمور نے ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذوالقعد 27 مئی وزارت مذمبی امور کوہسار بلاک میں منعقد ہو گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ ذوالحج کا چاند 28 دسمبر کو نظر آئے گا اور عید 7 جون کو ہو گی، چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔