فتنۃ الخوارج کی نام نہاد شریعت کا پول کھل گیا، پاکستانی عوام کے مال پر نظریں جما لیں

فتنۃ الخوارج کی نام نہاد شریعت کا پول کھل گیا، پاکستانی عوام کے مال پر نظریں جما لیں

اسلام کا لبادہ اوڑھے شر انگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پر عیاں کردیا،  بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداد اور سہولت کاری کے باوجود نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوراج نے مکمل طور پر ناکام ہوکر پاکستانی عوام کو لوٹنا شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوارج نے پاکستانی عوام کے مال پر نظریں گاڑھ لیں،  فتنتہ الخوراج کے دہشتگردوں نے کھلے عام بھتہ خوری کو نیا لائحہ عمل بنالیا، پاکستان میں خونریزی کیلئے پاکستانی عوام سے ہی بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ عائد کردیا،  کان کنی اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ ٹھیکیداروں کو فتنۃ الخوارج کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے بعد سندھ اور خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

فتنتہ الخوارج نے خط میں کان کنی کے ٹھیکے داروں کو دھمکاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کان کنی اور معدنیات کے کاروبار سے منسلک افراد کو 5 فیصد بھتہ دینا ہوگا، معدنیات کی ترسیل کے فی ٹرک پر 5 ہزار روپے جمع کرانے ہوں گے۔

خط میں فتنتہ الخوارج نے دھمکی دی کہ مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو نقصان کے ذمہ دار وہ افراد خود ہوں گے۔

، دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ فتنۃ الخوارج نے عوامی ردعمل کے بعد کھل کر مجرمانہ روپ اپنا لیا ہے، فتنۃ الخوارج نے بھارتی آقاؤں کی ہدایت پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کے خلاف جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔

دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ  جب شریعت کے دعوے عوام میں مسترد ہوئے تو فتنۃ الخوارج نے بندوق، بھتہ اور دھمکیوں کو اپنا ہتھیار بنا لیا، فتنۃ الخوارج اب ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کی شکل اختیار کر چکے ہیں، جو اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *