اب پرچون میں فی کلو قیمت 180سے 185روپے ہو گئی ہے جبکہ 50کلو والے تھیلے کی قیمت 1800روپے بڑھ کر 8ہزار 600روپے ہو گئی ہے۔
کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت 180 سے 185 روپے تک پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ہول سیل میں چینی کا بھاؤ 168 روپے فی کلو ہے، ہول سیل میں چینی کی سرکاری قیمت 160روپے ہے جبکہ ریٹیل میں 163 روپے فی کلو ہے۔
ہول سیلرز کے مطابق بازار کو چینی 167 روپے میں سپلائی کر رہے ہیں، ڈیلرز چینی بغیر بل کے فروخت کرتے ہیں۔