پاکستان کا جوہری سیکیورٹی پر جان بولٹن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان کا جوہری سیکیورٹی پر جان بولٹن کے بیان پر سخت ردعمل

دفتر خارجہ نے سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے ایک بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام کی مضبوطی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی جانب سے بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان سے متعلق ایک میڈیا سوال کے جواب  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی جامع جوہری سلامتی کے نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد حاصل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ امر ستم ظریفی سے کم نہیں کہ جان بولٹن کا بیان ایک ایسے رہنما کے بیان کے ردِ عمل میں سامنے آیا ہے، جو ایک ہندو انتہا پسند تنظیم سے وابستہ ہیں۔ راج ناتھ سنگھ پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات اور دھمکیوں کے لیے معروف ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کے جوہری ہتھیاروں پر ایسے افراد کے کنٹرول پر زیادہ تشویش ہونی چاہیے، جو پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف واضح اور دستاویزی دشمنی رکھتے ہیں، اور خود فریبی پر مبنی خطرناک خیالات کے حامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ

بھارت کے سیاسی منظرنامے، میڈیا اور معاشرے کے بعض حلقوں میں بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی نے جوہری سلامتی سے متعلق جائز اور سنجیدہ خدشات کو جنم دیا ہے۔ ان خدشات کو بھارت میں جوہری بلیک مارکیٹ کے مسلسل فعال رہنے نے مزید گہرا کر دیا ہے، جو بھارت کے جوہری سلامتی کے نظام میں سنگین خامیوں کو نمایاں کرتا ہے — جیسا کہ حساس جوہری مواد کی چوری اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کے بارہا پیش آنے والے واقعات سے ثابت ہوتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *