ملک میں تیل و گیس کی پیداوار کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار کے حوالے سے اہم تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ واربنیادوں پراستحکام اورگیس کی پیداوارمیں کمی ہوئی ہے۔

  16مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار57210 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں معمولی کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل  کی اوسط یومیہ پیداوار57368 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسی طرح 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2674 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2 فیصد کم ہے۔

جاری کئے گئے اعداد و شمارکے مطابق 16 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی اوسط یومیہ پیداوار 27533 بیرل، پی پی ایل 8327 بیرل، پی او ایل 3370 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1019 بیرل ریکارڈ کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *