سولر پینل خریدنے کا بہترین موقع، 1،3 اور 5 کلو واٹ سسٹم کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سولر پینل خریدنے کا بہترین موقع، 1،3 اور 5 کلو واٹ سسٹم کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اسلام آباد – اگر آپ اپنے گھر یا کاروبار کے لیے چھوٹے یا درمیانے پیمانے کا سولر سسٹم خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو اس وقت خریداری کا بہترین وقت ہے۔ حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ  میں کمی کے بعد سولر سسٹمز کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیٹ میٹرنگ نرخ میں کمی

حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے تحت اضافی بجلی کی خریداری کی قیمت کو فی یونٹ 10 روپے مقرر کر دیا ہے، جس سے سولر سسٹمز کی فروخت اور اسکی تنصیب کی رفتارمیں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ البتہ، نئی پالیسی کا اطلاق موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین پر ان کے لائسنس یا معاہدے کی معیاد ختم ہونے تک نہیں ہوگا، جو کہ پرانے صارفین کے لیے وقتی ریلیف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولرپینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

2025 میں مختلف سولر سسٹمز کی قیمتیں

 1 کلو واٹ سولر سسٹم

سسٹم

قیمت (روپے)

550 واٹ ٹائر-1 این ٹائپ سولر پینل

45,000

انوی ریکس ویریون 1.2KW سولر انورٹر

75,000

انسٹالیشن چارجز

4,500

اسٹرکچر (L2 C-Type)

10,000

ڈی پی باکس و حفاظتی آلات

9,000

ڈی سی کیبلز (کوائل)

5,200

بیٹری

28,000

کل لاگت

175,000 – 180,000

 3 کلو واٹ سولر سسٹم

سسٹم

قیمت (روپے)

سولر پینلز

150,000

انورٹر

150,000

اسٹرکچر

25,000

بیٹریاں

100,000

وائرنگ و دیگر لوازمات

15,000

انسٹالیشن

25,000

کل لاگت

450,000 – 460,000

 5 کلو واٹ سولر سسٹم

سسٹم

قیمت (روپے)

سولر پینلز

170,000

انورٹر

145,000

اسٹرکچر

40,000

بیٹریاں

100,000

وائرنگ و لوازمات

25,000

انسٹالیشن

35,000

کل لاگت

500,000 – 550,000

حکومتی پالیسی میں تبدیلی کے باوجود پاکستان میں سولر انرجی کے استعمال  میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2021 میں صرف 321 میگا واٹ سے بڑھ کر دسمبر 2024 تک یہ 4,124 میگا واٹ تک جا پہنچی ہے۔

Related Articles