امریکا ایران امن معاہدے کے بعد ایرانی ریال کی مانگ میں اضافہ

امریکا ایران امن معاہدے کے بعد ایرانی ریال کی مانگ میں اضافہ

ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے بعد ملک بھر میں ایرانی ریال کی خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ چار روز کے دوران مجموعی طور پر 2 کھرب ایرانی ریال خرید لیے گئے ہیں۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے پہلے روز 40 ارب ایرانی ریال کی خریداری کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب اطلاعات ہیں کہ امن معاہدے کے بعد کے چار دنوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 2 کھرب ایرانی ریال خریدے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی ریال کی طلب اور اس کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

Related Articles