بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کا فعال کرداررہا:عطاء اللہ تارڑ

بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کا فعال کرداررہا:عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ نے بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے فعال کردار کو سراہا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کے خلاف آپریشن کے دوران فیلڈ مارشل جنرل حافظ سیدعاصم منیر کی قیادت اور دور اندیشی کی کھل کر تعریف کی ۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے جنگجوؤں کو ان کی کامیابیوں اور بہادری پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد پاکستان کے ہائیڈرو منصوبوں میں تیزی

وفاقی وزیر نے جنگ کے دوران ترکی کی مثالی حمایت کو بھی سراہا اور صدر رجب طیب اردگان کو ایک متاثر کن شخصیت قرار دے دیا۔ اس سے قبل عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا راستہ کھلتا ہے تو اعتراض نہیں، عرفان صدیقی

انہوں نے کہا کہ خضدار بس سانحہ میں قوم کے بچوں نے عظیم قربانی دی۔ جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے خضدار واقعے میں متاثر ہونے والے بچوں کے عزم اور بلند حوصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے حوصلے کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ممالک سے ڈی پورٹ کئے جانے والے شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ

انہوں نے خاص طورپر صوبیدار سلیم کا ذکر کیا جنہوں نے اپنی2 بیٹیوں کو دفن کر دیا جب کہ ان کا بیٹا خضدار بس دھماکے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ اپنے بچوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے باوجود صوبیدار سلیم ایمبولینس کے سامنے پاکستان کے حق میں پُر زور نعرے لگاتے رہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *