علیمہ خان کا سیاست میں کوئی کردار نہیں:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری

علیمہ خان کا سیاست میں کوئی کردار نہیں:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسی مبہم ہے اور اس کی موجودہ قیادت نہ تو سیاسی اتحاد بنا سکتی ہے اور نہ ہی حکومت کو دباؤ میں لا سکتی ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا، علیمہ خان کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری کے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت پر سنگین الزامات

سلمان اکرم راجہ کی سیاست صرف 10 ماہ کی ہے، عمر ایوب اور اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ کی موجودگی میں خود کو معذور سمجھتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے ، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پاکستان تحریک انصاف میں صرف اسد قیصر کو جانتے ہیں، حکومت پر پی ٹی آئی کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *