مریم نواز نےطوفان اور بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا

مریم نواز نےطوفان اور بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شدید بارشوں اور ممکنہ طوفان کی پیشگوئی کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ اور ریسکیو محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے موسلا دھار بارش کی اطلاعات کے بعد فوری ہدایات جاری کیں جس سے راولپنڈی اور دیگر شہروں کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے صور ت حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ تیز بارش کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے ازلی دشمن بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا:وزیراعلیٰ مریم نواز

خاص طور پر انہوں نے راولپنڈی کے متاثرہ نشیبی علاقوں میں پانی کے مزید جمع ہونے کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے آپریشن کا حکم دیا۔ صوبائی وزیراعلیٰ نے راولپنڈی میں واسا (واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی) کے اہلکاروں کو فیلڈ میں موجود رہنے اور پانی کی تیزی سے نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبہ بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان

بروقت ردعمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوںنے پنجاب بھر کی تمام سٹی انتظامیہ کو مزید بارشوں کے پیش نظر ضروری تیاریوں کی ہدایات جاری کیں۔

editor

Related Articles