ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی ایسٹ لندن آمد، فلم کی پروموشن کے دوران مداحوں کا جمِ غفیر

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی ایسٹ لندن آمد، فلم کی پروموشن کے دوران مداحوں کا جمِ غفیر

ایسٹ لندن کی مشہور شاہراہ الفورڈ لین آج پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو بڑے ستاروں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی آمد پر جگمگا اُٹھی۔

دونوں فنکار اپنی آنے والی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں لندن پہنچے جہاں ہزاروں مداحوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ تقریب میں نوجوانوں، خاندانوں اور شوبز کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ایک جھلک دیکھنے اور تصاویر لینے کے لیے بےتاب نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر کی طرف سے ملنے والا تحفہ چوری ہوگیا، ماہرہ خان کا انکشاف

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے مداحوں سے ملاقات کی، تصاویر کھنچوائیں اور فلم سے متعلق مختصر گفتگو بھی کی۔ یہ ایونٹ نہ صرف فلم کے پروموشن کے لیے کامیاب ثابت ہوا بلکہ لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ بن گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *