اسلام آباد میں’انڈور شیشہ کیفے ‘ چلانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر سزا اور بھاری جرمانے کا اعلان

اسلام آباد میں’انڈور شیشہ کیفے ‘ چلانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر سزا اور بھاری جرمانے کا اعلان

اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارلحکومت میں ’انڈور شیشہ کیفے‘ چلانے پر مکمل پابندی عائد کر تے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر کسی نے اس کی خلاف ورزی کی تو اسے سزا اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت سےمنشیات کی عالمی سطح پر اسمگلنگ، لاکھوں زندگیاں خطرات سے دوچار

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت وفاقی دارالحکومت میں ’انڈور شیشہ کیفے‘ چلانے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ آؤٹ ڈور شیشہ کیفے کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سے پرمٹ لینا لازمی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری انتباہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیشہ کیفے میں 18 سال سے کم عمر افراد کو خدمات دینا بھی سختی سے ممنوع ہے، اس کی خلاف ورزی کی صورت میں شیشہ کیفے فی الفور سیل کیا جائے گا، کیفے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، متعلقہ ذمہ دار شخص کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیموں نے چھاپے مار کر بحریہ ٹاؤن کے سوک سینٹر اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 9 شیشہ کیفے بند کردیے تھے۔

مزید پڑھیں:بھارت سےمنشیات کی عالمی سطح پر اسمگلنگ، لاکھوں زندگیاں خطرات سے دوچار

غیر مجاز انڈور شیشہ کیفے کو روکنے کے مقصد سے کی جانے والی اس کارروائی کے نتیجے میں مبینہ طور پر کاروبار سے منسلک 60 مرد اور 4 خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ کے مطابق چھاپوں کے دوران 110 ہکا ڈیوائسز اور ذائقہ دار تمباکو مصنوعات بھی ضبط کی گئیں۔ یہ کریک ڈاؤن صحت عامہ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں اور انڈور شیشہ کے نشے پر پابندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بعد کیا گیا ہے۔

ضلعی عہدیداروں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ کارروائی انسداد تمباکو نوشی کے قوانین کو نافذ کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس طرح کا نشہ صحت عامہ کے لیے خطرات پیدا کر رہا ہے، ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ شیشہ کا استعمال، جسے اکثر سگریٹ سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے، کے استعمال سے صحت کو اہم خطرات لاحق ہو سکتے ہیں کیونکہ اس میں زہریلے کیمیکلز کی زیادہ مقدار بھی شامل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *