’لگن ہو تو ایسی‘: لاہور قلندر کو فتح دلانے والے اسکندر رضا کی پاکستان پہنچنے کی کہانی

’لگن ہو تو ایسی‘: لاہور قلندر کو فتح دلانے والے اسکندر رضا کی پاکستان پہنچنے کی کہانی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، لاہور قلندر کی جیت میں آخری لمحات میں زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے 7 گیندوں پر 22 اسکور بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل10 فائنل : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، ٹائٹل لاہور قلندرز نے جیت لیا

سکندر رضا پی ایس ایل کے فائنل میچ میں ٹاس سے 10 منٹ پہلے لندن سے لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پہنچے تھے، انہیں تاخیر کیوں ہوئی؟ اس حوالے سے انہوں نے میڈیا کو ساری تفصیل بتا دی۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے 39 سالہ آل راؤنڈر اسکندر رضا پی ایس ایل فائنل میچ کے ٹاس سے صرف 10 منٹ قبل پاکستان پہنچے، ہفتہ کے روز رات کو انگلینڈ سے روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے پاکستان روانگی سے قبل ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں زمبابوے کی طرف سے اننگز میں حصہ لیا تھا۔ سخت سفر کے باوجود اسکندر رضا کا پاکستان پہنچنے کا فیصلہ فوری تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسکندر رضا نے 7 گیندوں پر 22 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 2 چھکے اور 2 چوکے لگا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 10 ، فاتح لاہور قلندرز کو ٹائٹل جیتنے پر کتنا انعام ملا؟

فائنل میچ کے بعد اسکندر رضا بات کرتے ہوئے اپنے سفر کی تفصیل بتائی، انہوں نے بتایا کہ میں نے برمنگھم میں رات کا کھاناکھایا، دبئی میں اتوار کی صبح ناشتہ کیا، ابوظہبی میں دوپہر کا کھانا کھایا اور اب فائنل میچ کے بعد پاکستان میں رات کا کھانا کھانے جا رہا ہوں۔

اسکندر رضا نے کہا کہ میں نے لندن میں سوچا کہ ٹیم کو میری ضرورت ہے اس لیے میں نے فوری پاکستان آنے کا فیصلہ کیا بس یہ ایک پیشہ ور کرکٹر کی زندگی ہے اور میں واقعی اس پیشہ کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتاہوں اور میں خود کو ایک خوش قسمت انسان سمجتھا ہوں۔

اسکندر رضا لاہور قلندر کی ٹیم کا حصہ ہیں، لاہور قلندرز کی 2022 اور 2023 میں جیت کے بعد 2025 میں یہ مسلسل تیسری بار کی جیت ہے۔

Related Articles