Skip to content
ممبئی میں شدید بارشیں ، 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
Home - دنیا - ممبئی میں شدید بارشیں ، 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
بھارت کے شہر ممبئی میں شدید بارش سے مئی میں بارش کا 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مون سون کا آغاز ہو گیا ہے اور ممبئی میں شدید بارش کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ممبئی میں شدید بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
بارش کا پانی میٹرو اسٹیشن میں داخل ہونے سے متعدد ٹرینیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں۔ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔