ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 22مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1413روپے ریکارڈ کی گئی جو اس سے قبل ہفتہ کے مقابلے میں 0.37 فیصد کم ہے ، ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1428روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ ہفتہ میں بھی 1428روپے تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1402 راولپنڈی1386روپے، گوجرانوالہ 1449، سیالکوٹ 1420،لاہور1464 روپے، فیصل آباد1400 ، سرگودھا 1398 روپے، ملتان 1416روپے، بہاولپور1450روپے، پشاور1402روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1360روپے ریکارڈکی گئی۔
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1360 روپے، حیدرآباد1399روپے، سکھر1500 روپے، لاڑکانہ 1416روپے، کوئٹہ 1450اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1443روپے ریکارڈ کی گئی۔