سعدیہ اقبال نے آئی سی سی ویمنز ٹی20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

سعدیہ اقبال نے آئی سی سی ویمنز ٹی20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان کی لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال آئی سی سی ویمنز ٹی20 باؤلنگ رینکنگ میں انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان کی سعدیہ جو ایک درجہ ترقی کے ساتھ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں اسپین بولنگ میں سرفہرست ہیں، پاکستان کے لیے حالیہ مہینوں میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے ۔

بھارت کی دیپتی شرما دوسرے جبکہ آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ایکلسٹون، جو پہلے ٹاپ پوزیشن پر فائز تھیں، اب وہ ٹاپ تھری پوزیشن سے بھی باہر ہو گئی ہیں۔

بولنگ ڈپارٹمنٹ نے جہاں پاکستان کا نام روشن کیا ہے وہیں بیٹنگ رینکنگ مایوس کن رہی ہے۔ آئی سی سی ویمنز ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔

آسٹریلیا کی بیتھ مونی بدستور بیٹنگ چارٹ پر چھائی ہوئی ہیں اور ٹاپ پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ تجربہ کار اوپنر شاندار فارم میں ہیں اور آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کو مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہیں۔

آل راؤنڈرز کی کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کے ہیلی میتھیوز پہلے اور دیپتی شرما تیسرے نمبر پر ہیں۔ قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار ساتویں نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ ڈار ٹیم میں ایک اہم کھلاڑی کی حیثیت سے شامل ہیں اور بلے اور گیند دونوں سے اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔

تازہ ترین درجہ بندی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل خواتین کے ٹی 20 کیلنڈر کی تیاری کر رہی ہیں۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ (منتخب)

ٹاپ باؤلرز

سعدیہ اقبال (پاکستان)

دیپتی شرما (بھارت)

اینابیل سدرلینڈ (آسٹریلیا)

ٹاپ بلے باز

بیتھ مونی (آسٹریلیا)

ہیلی میتھیوز (ویسٹ انڈیز)

سمرتی مندھانا (بھارت)

ٹاپ آل راؤنڈرز

ہیلی میتھیوز (ویسٹ انڈیز)

دیپتی شرما (بھارت)

ندا ڈار (پاکستان)

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *