عمران خان بات چیت کیلئے اور کچھ لو اور کچھ دو کیلئے بھی تیار ہیں ، علیمہ خان

عمران خان بات چیت کیلئے اور کچھ لو اور کچھ دو کیلئے بھی تیار ہیں ، علیمہ خان

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی بات چیت کیلئے تیار ہیں، کچھ لو اور کچھ دو کیلئے بھی تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے بھائی نے آپ کا کیا بگاڑا ہے؟ بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑ دے کہ آپ رہا کردیں گے؟ پیچھے نہ بیٹھیں، سامنے آکر بات کریں،ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں، چھپ چھپ کربات نہیں ہوگی۔

علیمہ خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی خان کے پاس خوشخبری ہے تو ہمیں بھی بتادیں، بیرسٹرگوہر سے پوچھیں کیوں انہوں نے کہا کہ بانی 5تاریخ کو رہاہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

قبل ازیں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا کیونکہ یہاں اسنائپرز بٹھائے جاتے ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے ،  اُن کی سب پر نظر ہے ، تحریک انصاف ایک نظریے کا نام ہے ، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *